انٹر نیشنل

سعودی عرب – کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی غزہ میں گرم کھانوں کی تقسیم جاری

کے این واصف 

سعودی عرب ہر ضرورت مند ملک خصوساً فلسطین کی ہمیشہ مدد کرتا ہے۔ اس کے لیے ایک ادارہ قائم ہے۔ کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے

 

اپنے مرکزی کچن کے ذریعے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ ضرورت مند طبقات میں 25 ہزار گرم کھانے تقسیم کیے جن سے 25 ہزار افراد مستفید ہوئے۔

 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام غزہ میں برادر فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سعودی مہم کے تحت کیا گیا۔یہ فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے سعودی عرب کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہے اور مختلف مشکلات و بحرانوں کے دوران

 

ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی مسلسل انسانی ہمدردی کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button