تلنگانہ

آپریشن فارم ھاوز کے تینوں ملزمین کو خودسپردگی اختیار کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کا حکم

حیدرآباد _ 29 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکمراں جماعت ٹی آرایس کے ایم ایل ایز کی خریداری کیس میں تینوں ملزمین کے ریمانڈ کی اجازت دے دی ہے ۔ تینوں ملزمین کو فوری طور پر سائبرآباد پولیس کمشنر کے سامنے خودسپردگی کا حکم دیا گیا۔ سائبرآباد پولس نے 41A نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر معین آباد فارم ہاؤس میں گرفتار ملزمین کو اے سی بی کورٹ کے ریمانڈ سے انکار کے خلاف ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ دو دن تک دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کے جج جسٹس چیلاکورو سمالتا نے ملزمین کے ریمانڈ کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ دیا۔ ان کی خودسپردگی کے بعد اے سی بی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button