جرائم و حادثات
تلنگانہ کے کورٹلہ میں ایک شخص کی نعش مندر کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی
محمد چاند پاشاہ کی رپورٹ
تلنگانہ کے کورٹلہ میں ایک مندر سے نامعلوم شخص کی نعش مشتبہ حالت میں چھت سے لٹکتی برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کورٹلہ کے تاڈلہ چیرو (تاڑاں کا تالاب) سے متصل مندر کی چھت سے نامعلوم شخص کی نعش لٹکی ہوئی پائی گئی۔ مقامی افراد نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس نے نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔اور نامعلوم شخص کی شناخت کی کوشش کررہی ہے اس واقعہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔