جرائم و حادثات

عید کے دن ہوئی لڑائی نے ایک نوجوان کی جان لے لی _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں دونوں گروپ میں تصادم، چاقوؤں سے حملہ

نظام آباد _ 23 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آبادشہر  میں دن دہاڑے گینگ وار میں ایک نوجوان کے قتل نے سنسنی پیدا کردی ۔ عید کے موقع پر ہونے والی لڑائی میں ایک گروپ نے دوسرے گروہپ کو سمجھوتہ کے لیے بلایا اور ان پر چاقوؤں سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی اور دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا۔

 

عینی شاہدین کے مطابق نظام آباد شہر کے ونائکا نگر کے 18 سالہ  ارباز خان ، بابن صاحب پہاڑ کے اظہر، عادل، راج اور پرویز کو اسی علاقے کے رہنے والے سہیل مرزا، سرفراز، حسین، حاجی، سمیر، شوکت  اور دس دیگر کو عید کے دن ان کے درمیان ہوئی لڑائی کو ختم کرنے کے لئے سمجھوتہ کے نام پر بات چیت کے لئے آنے کی دعوت دی ۔

ارباز خان ،  اظہر اور دیگر افراد  اتوار کی سہ پہر وہاں گئے اور ان دو گروہوں میں لڑائی ہو گئی۔  دونوں گروپ کی مار پیٹ سوپر مارکیٹ تک دیکھی گئی  ۔اس دوران  سرفراز  نے اپنے پاس موجود چاقو سہیل کو دیا اور سہیل نے چند نوجوانوں پر اس سے حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں ارباز خان کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا گیا اور جس سے کافی خون بہہ گیا۔ ایک اور نوجوان اظہر کے گال پر چاقو سے زخم آئے۔ دونوں کو ضلع ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ارباز خان کے مردہ ہونے کی تصدیق کی۔

 

 

مہلوک کے گھر والوں کی شکایت پر چھٹویں ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بابن صاحب پہاڑ کے علاقے میں گشت شروع کردیا ۔ حملہ آوروں کی پولیس تلاش شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button