جرائم و حادثات

یوٹیوب پر دیکھ کر نقلی نوٹ تیار کررہے تھے بھائی بہن _ بھائی گرفتار اور بہن فرار _ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد۔ 20 ستمبر (اردولیکس) حیدرآباد میں ایک بھائی اور بہن یوٹیوب پر دیکھ کرنقلی کرنسی نوٹ تیار کررہے تھے پولیس نے بھائی  کو  گرفتار کر لیا جبکہ اس کی بہن مفرور بتائی گئی ہے۔

 

حیدرآباد کے گوپال پورم پولیس نے  35 سالہ کستوری رمیش بابو  سا کن بنڈلہ گوڑہ جا گیر کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے 3لاکھ 16 ہزار روپے مالیتی جعلی نوٹوں کے علاوہ ایک لیپ ٹاپ، دو پرنٹرس ، پیپر کنگ مشین، اسکرین پرنٹنگ مشین اور ایک فور وہیلر ضبط کر لی۔ قبل ازیں پولیس نے اس معاملہ میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیاتھا جبکہ نقلی نوٹوں کی تیاری میں ملوث مذکورہ ملزم کی بہن کے رامیشوری  مفرور بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق رمیش بابو کا تعلق مہاراشٹرا کے پونے سے ہے وہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہو گیا۔ آسان طریقہ سے رقم حاصل کرتے ہوۓ دولتمند بننے کی خواہش میں اس نے اپنی بہن مفرور ملزمہ رامیشوری کے ساتھ مل کر یوٹیوب پر نقلی نوٹ بنانے کے طریقوں کی تلاش کی اور انہوں نے اس کے لئے درکار اشیا خرید کرنفلی نوٹ تیار کر نے شروع کئے ۔اپریل 2022ء میں انہوں نے انجیا نامی سیکوریٹی گارڈ کو 50 ہزار روپے کے عوض ایک لاکھ 30 ہزار روپے مالیتی نقلی نوٹ حوالے کئے تھے۔ نقلی نوٹ ایک ٹھیلہ بنڈی پر دینے والے شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو حقائق کا انکشاف ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button