تلنگانہ

قانون میں کیریئر کے مواقع پرڈان ہائی اسکول میں لکچر

حیدرآباد۔ 20 ستمبر (پریس نوٹ) ملک کے موجودہ حالات میں اقلیتوں کو درپیش مسائل کے تناظر میں شعبہ قانون میں نمائندگی کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ مسلم طلباء و طالبات میں قانون کی تعلیم کے رجحان میں اضافہ اور دلچسپی پیدا کرنے کے مقصد سے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں ایک لکچر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ سید غیاث الدین ایل ایل ایم 24 ستمبر بروز ہفتہ دن کے 11 بجے ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ میں ’شعبہ قانون میں کیریئر کے مواقع‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ صدرنشین ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس فضل الرحمن خرم نے طلباء و طالبات و فارغ التحصیل طلباء و طالبات سے استفادہ کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button