جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز۔بندوق چل جانے سے کانسٹبل ہلاک۔حیدرآباد کےپرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں مشتبہ طور پر بندووق چل جانے کی وجہہ ایک ملازم پولیس ہلاک ہوگیا۔ یہ واقعہ حسینی علم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کبوترخانہ میں پیش آیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 48 سالہ بالیشورکا تعلق ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول، اچم پیٹ سے تھا۔ وہ ٹی ایس ایس پی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے طورپرخدمات انجام دے رہا تھا۔ کل رات وہ کبوترخانہ میں ڈیوٹی پر تھا کہ مشتبہ حالت میں بندوق چل جانے کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بالیشور نے خودکشی کرلی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بندوق سے دو فائرہوئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button