جرائم و حادثات

تلنگانہ میں بلدیہ کی خاتون عہدیدار جانکی ریڈی رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی

حیدرآباد _ 13 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے کے پیرزادی گوڈہ میونسپل کارپوریشن سے تعلق رکھنے والی خاتون سینٹری انسپکٹر جانکی ریڈی کو  20 ہزار کی رشوت لیتے ہوئے اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کارپوریشن سے تعلق رکھنے والے ایک کنٹریکٹر سرینواس نے سینٹری انسپکٹر جانکی ریڈی سے کنٹراکٹ بل کے  چیک کے لیے رابطہ کیا جس پر اس نے  20,000 روپے رشوت طلب کی

 

کنٹریکٹر کی شکایت پر اے سی بی کے ڈی ایس پی سوریہ نارائنا کی ٹیم نے جال بچھا کر جانکی ریڈی کو  رشوت قبول کرتے ہوئے پکڑ لیا اور حراست میں لے لیا اور دفتر پر دھاوا کرنے والے عہدیداروں نے سینیٹری انسپکٹر جانکی ریڈی اور اور ایک ملازم سروجا کو گرفتار کرکے اے سی بی کے خصوصی جج کے سامنے پیش کیا۔

 

اے سی بی کے ڈی ایس پی سوریا نارائنا نے بتایا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت مانگتا ہے تو ٹول فری نمبر 1064 پر کال کریں اور ایسے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button