جرائم و حادثات

شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد: بیوی کو پتھر سے مارنے کے بعد شوہر نے بے دردی سے چاقو کے وار کرکے اس کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ چندا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق امبیکا نامی (27) سالہ خاتون اپنے شوہر نریندر کے ساتھ نلہ گنڈلہ علاقہ میں رہتی تھی۔ امبیکا ایک مقامی بوٹیک شاپ کی ملازمہ بتائی گئی ہے۔ جمعہ کی صبح تقریباً 11.40 بجے جب امبیکا دکان پر کام کر رہی تھی، اس کے شوہر نریندر نے آکر اس کے سر پر پتھر مارا۔ امبیکا جان بچانے کیلئے وہاں سے فرار ہورہی تھی کہ نریندر نےاس کا پیچھا کیا اور چاقو سے اس کا گلا کاٹ کر اسے مار ڈالا۔چندا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ قتل کی وجہ کردار پر شک بتائی گئی ہے شوہر کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button