جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ قتل کے بعد شوہر بیوی کی نعش تھیلہ میں ڈال کر فرار

حیدرآباد۔ ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کر دیا اور نعش کو تھیلے میں ڈال کر گھر میں رکھ کر فرار ہو گیا۔ یہ واردات اوپل پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔

 

پولیس کے مطابق نیو بھارت نگر کالونی کے ایک بند مکان سے بوآنے کی شکایت پر مقامی افراد نے پولیس کنٹرول کو اطلاع دی۔ پولیس نے جب مکان میں پہنچ کر دیکھا تو وہاں تھیلے میں خاتون کی نعش مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس مکان میں ریاست اڈیشہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص

 

اپنی بیوی 28 سالہ مدھو اسمیتا کے ساتھ رہتا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے ان کے درمیان جھگڑے ہو رہے تھے سمجھا جاتا ہے کہ غصہ میں آ کر شوہر نے بیوی کا قتل کر دیا اور نعش کو تھیلے میں باندھ کر مکان میں رکھ دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button