جرائم و حادثات

حیدرآباد۔ بیوی کو زندہ جلادینے والے شوہرکو عمرقید کی سزا

حیدرآباد: بیوی کو زندہ جلادینے والے شوہرکوبھونگیرکی عدالت نے عمرقید کی سزا سنائی۔ قتل کا یہ معاملہ رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے ترکا پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا تھا۔ 25 سالہ رمیہ عرف کویتا کی شادی سال 2011 میں سدھاکرسے ہوئی تھی۔ شادی کے وقت معقول جہیز اورسونے زیورات وغیرہ دئیے گئے۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد شوہر نے اپنی بیوی کو مزید جہیز کیلئے ہراساں کرنا شروع کردیا تھا، اس کے علاوہ وہ اس کے کردارپربھی شک کررہا تھا۔ 20نومبر2014 کو سدھا کرنے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو کیروسین چھڑک کرآگ لگادی تھی جس کے نتیجہ میں خاتون کی موت ہوگئی۔ یہ مقدمہ مقامی عدالت میں زیرسماعت تھا آج عدالت نے مجرم کو عمرقید کی سزا سنائی۔ واضح رہے کہ رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں سال 2022 میں جملہ 22 مجرموں کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button