تلنگانہ

حیدرآباد میں بارش سے عمارت کا ملبہ گر پڑا _ 8 ماہ کی شیرخوار کی موت

حیدرآباد _ 26اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد شہر میں منگل کی رات تیز ہواؤں اور  موسلا دھار بارش کی وجہ سے رحمت نگر ڈیویژن کے اوم نگر میں ایک عمارت کا ملبہ گرنے سے ایک شیرخوار کی موت ہوگئی

بتایا جاتا ہے کہ 4 منزلہ  عمارت سے متصل ایک ٹین شیڈ کا مکان تھا جس میں ایک خاندان کے شوہر اور بیوی اپنے دو چھوٹے بچوں کے ساتھ سو رہے تھے اچانک عمارت کا ملبہ ان کے مکان پر گر پڑا ملبہ گرنے سے 8 ماہ کی بچی کی موت  ہو گئی۔

نارائن کھیڑ سے تعلق رکھنے والا سری کانت اپنی بیوی اور دو چھوٹے بچوں کے ساتھ پچھلے کچھ سالوں سے وہ مزدوری کے لیے اوم نگر میں مقیم ہے۔ رات میں تیز بارش اور طوفانی ہواوں کے باعث چار منزلہ عمارت سے ملبہ گر گیا۔ جس کے نتیجے میں 8 ماہ کی جیونکا کی موت ہوگئی۔ جبکہ ماں باپ معمولی زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button