انٹر نیشنل

19 سالہ تلگو نوجوان ، امریکی صدر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی سازش میں گرفتار _ وائٹ ہاؤس پر ٹرک سے حملہ۔

حیدرآباد _ 24 مئی ( اردولیکس ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کے قتل کا  منصوبہ تیار کرنے کے الزام میں ایک تلگو نژاد نوجوان کو وائٹ ہاؤس کی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب ایک نوجوان جو ٹرک لے کر وائٹ ہاؤس کے بیریکیڈ سے ٹکرا گیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ اس وقت پولیس کو ٹرک پر نازی جھنڈا ملا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس نے نوجوان کی شناخت 19 سالہ  سائی ورشیت کندولا کے طور پر کی ہے۔ جب اس سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس نے اعتراف کیا کہ وہ چھ ماہ سے امریکی صدر پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ جس  پر، اس کے خلاف ریش ڈرائیونگ، املاک کو تباہ کرنے اور صدر کے قتل کی سازش کے مقدمات درج کیے گئے۔ امریکی اور ہندوستانی میڈیا نے اس واقعہ کی رپورٹس پیش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائی ورشیت کندولا چیسٹ فیلڈ، میسوری ریاست، امریکہ میں مقیم تھا ۔ اس نے 2022 میں مارکویٹ سینئر ہائی اسکول سے گریجویشن کیا۔ سائی ورشیٹ، جو حال ہی میں میسوری سے واشنگٹن ڈی سی کے لیے اڑان بھری تھی وہاں پہنچنے کے بعد اس نے ایک ٹرک کرایہ پر لے کر سیدھا وائٹ ہاؤس چلا گیا۔ پولیس نے اسے پہلے بیریکیڈ پر پکڑ لیا۔ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

سائی ورشیت کے ٹرک میں پائے جانے والے نازی جھنڈا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ جرمن نازی نظریے کا حامی ہے۔

دریں اثنا، حکام نے یہ معاملہ منگل کی صبح  صدر جو بائیڈن کے علم  میں لایا۔ وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ سائی ورشیت کے بارے میں مکمل تفصیلات جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  سائی ورشیت کا تعلق تلنگانہ سے ہے یا آندھراپردیش سے اس کا فوری علم نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button