جرائم و حادثات

حیدرآباد، پرانا شہرمیں رات دیرگئے قتل کی واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرمیں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ کل رات دیرگئے 25 سالہ آٹوڈرائیورسلمان عرف چاوش ساکن شاہین نگر، بالا پوراپنے چاردوستوں سید عامر، محمد جہانگیر، محمد محبوب اورشیخ سہیل کے ہمراہ چائے پینے کیلئے کارمیں گئے ہوئے تھے۔ ہوٹل بند تھی واپسی کے دوران ان کے درمیان کسی بات پرجھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران انھوں نے سلمان پرخنجرسے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پرہی موت ہوگئی۔بالا پور پولیس چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button