عاشق کے لیے اپنی 6 سالہ بیٹی کا قتل ۔ پولیس کو درندہ صفت خاتون کی تلاش

بنگالورو: عاشق کی خاطر ایک خاتون نے اپنی 6 سالہ بچی کا قتل کردیا۔ یہ دل دہلا دینے والی واردات ریاست کرناٹک کے بنگالور میں پیش آئی جبکہ قتل میں اس کا ساتھ دینے والے عاشق موہن کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پولیس کے مطابق،داونگیرے کے کے پراوین اور پرینکا کی شادی 17 سال قبل ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں ایک 15 سالہ بیٹا اور چھ سالہ بیٹی وینیلا۔ اسی دوران پرینکا کی ملاقات اپنے بچپن کے دوست موہن سے دوبارہ ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان گزشتہ دو برس سے ناجائز تعلقات قائم تھے۔
جب پراوین کو اس تعلق کے بارے میں معلوم ہوا تو اس نے پرینکا کو سختی سے انتباہ دیا جس پر پرینکااپنے بیٹے کو شوہر کے پاس چھوڑ کر بیٹی کے ساتھ موہن کے ساتھ رہنے لگی۔تین ماہ قبل پرینکا نے فون پرا پروین کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی کا دیہانت ہو گیا ہے۔
بعد ازاں اس نے ہاسپٹل کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی پروین کے حوالے کر دی۔پراوین نے یہ رپورٹ بیرونِ ملک مقیم اپنے ایک ڈاکٹر دوست کو دکھائی۔ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ اس میں کئی تضادات اور خامیاں موجود ہیں۔شبہ ظاہر کیا گیا کہ اسے قتل کیا گیا اور بعد میں حقائق چھپانے کے لیے فرضی یا گمراہ کن رپورٹ تیار کی گئی۔
اس انکشاف کے بعد پرسوین نے کدوگوڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرعائی۔ پولیس جب کارروائی کے لیے پہنچی تو پرینکا موقع سے فرار ہو چکی تھی جبکہ موہن کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مشتبہ پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کرنے والے ہاسپٹل کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے
اور مفرور پرینکا کی گرفتاری کے لیے تلاش مزید تیز کر دی ہے۔



