جنرل نیوز

صحافیوں کے بچوں کو اسکول فیس میں رعایت دینے ایڈیشنل کلکٹر جگتیال سے ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جےجگتیال کی نمائندگی

جگتیال/ضلع جگتیال میں برسرخدمات انجام دینے والے صحافیوں کے بچوں کو خانگی اسکولی فیس میں رعایت دینے کیلیئے صحافیوں کی تنظیم ٹی۔یو۔ڈبلیو۔جے(ائ۔جے۔یو)کے قائدین پر مشتمل ایک وفد نے آج عوامی شکایتی دربار کے موقع پر کلکٹریٹ ہال میں ایڈیشنل کلکٹر راجاگوڑ سے ملاقات کرتے ہوے ایک یادداشت حوالہ کی

 

جس میں صحافیوں کے بچوں کے اسکولی فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کی خواہش کی۔جس کی بغور سماعت کے بعد ایڈیشنل کلکٹر نے برسر موقع ضلع مہتمیم تعلیمات رامو کو ہدایت دی کہ وہ فوری عمل کے ساتھ خانگی اسکولس کے ترجمان کو احکامات صادر کریں۔جس پر یونین قائدین نے ایڈیشنل کلکٹر سے اظہار تشکر کیا۔

 

اس وفد میں صدر،و معتمد چٹی شرنیواس راو،بیجنکی سمپورن چاری،ریاستی کونسل رکن راگولا گوپال چاری،خازن سرسلہ وینو گوپال نائب صدر گڈالا ہری کرشنا،حیدر علی،جی۔چندرشیکھر،سی۔ایچ۔نریش،راجاریڈی،جی۔وینو منوج،کے علاوہ جگتیال ٹاون پریس کلب نائب صدر ایس۔شرنیواس راو،جوائنٹ سکریٹری نارائین ریڈی،

 

سنیئر جرنلسٹ۔اےمدن موہن،لکشماریڈی، بی۔ستیہ نارایئنہ گوڑ، کرانتی،راجو نائیک بھوشنم،شری کانت گوڑ،و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button