جرائم و حادثات
8 ماہ قبل لو میرج، شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے تانڈور منڈل میں واردات

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع وقارآباد کے تانڈور منڈل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرمیش اور انوشا نے آٹھ ماہ قبل لو میرج کی تھی۔ حالیہ دنوں میں میاں بیوی کے درمیان اختلافات بڑھ گئے تھے جس کے
نتیجے میں آئے دن جھگڑے ہونے لگے۔جمعرات کے روز یہ تنازعہ شدت اختیار کر گیا اور شوہر اور بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔ اس دوران غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے شوہر پرمیش نے بے دردی کے ساتھ انوشا پر حملہ کر دیا۔ اس وحشیانہ
تشدد میں 22 سالہ انوشا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ واقعہ کے بعد خوف زدہ شوہر پرمیش (28) جائے واردات سے فرار ہو گیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
قتل کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مفرور شوہر کی تلاش میں مصروف ہے۔



