جرائم و حادثات

پوکسو کیس۔ بنڈی بھگیرتھ خودسپرد

حیدرآباد: مرکزی مملکتی وزیر بنڈی سنجے نے کہا کہ انہوں نے قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنے بیٹے بنڈی بھگیرتھ کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نابالغ لڑکی پر جنسی حملے کے الزامات کا سامنا کر رہے اپنے بیٹے کو وکلا کی موجودگی میں پولیس کے سپرد کیا گیا۔

 

دوسری جانب پولیس نے بھگیرتھ کے ملک چھوڑ کر فرار ہونے سے روکنے کے لیے لک آؤٹ نوٹس جاری کیے تھے اور پانچ ٹیموں کے ذریعے اس کی تلاش جاری تھی اسی دوران یہ پیش رفت سامنے آئی۔سنجے نے کہا“قانون کے سامنے میرا بیٹا ہو یا کوئی عام شہری، سب برابر ہیں۔ ہم سب کو قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔

 

ہمارا بیٹا بار بار کہہ رہا ہے کہ اس نے کوئی غلطی نہیں کی۔ دراصل شکایت موصول ہوتے ہی ہم نے سوچا تھا کہ اسے پولیس اسٹیشن میں پیش کر دیں۔ وکلا سے مشورہ کرنے کے بعد اس نے اپنے پاس موجود ثبوت پولیس کے سامنے رکھے گئے۔ وکلا نے کہا کہ ثبوت دیکھنے کے بعد کیس خارج ہو سکتا ہے اور ضمانت ضرور مل جائے گی۔

 

وکلا کا کہنا ہے کہ آج ہی ضمانت ملنے کا امکان ہے۔ مزید تاخیر مناسب نہیں سمجھی اسی لیے ہم نے اپنے بیٹے کو وکلا کے ذریعے پولیس کی تفتیش کے لیے حوالے کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے عدالتی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button