اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج کی تین طالبات کو ریاستی سطح پر انعام

حیدرآباد 16 مئی (اردو لیکس) اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین (خودمختار)، نامپلی حیدرآباد کی طالبات نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ریاستی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔پرجا پالنہ پراگتی پرنالیکا ایجوکیشن ویک کے سلسلے میں منعقدہ “آرٹ اینڈ کرافٹ ڈے” اور “ودیا وجئے اتسوَم” پروگرام، جو کہ ایم سی آر ایچ آر ڈی آئی ٹی میں منعقد ہوا
جس میں کالج کی طالبات کو شاندار کارکردگی پر اعزازات اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔اس باوقار تقریب میں پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر یوگیتا رانا (آئی اے ایس)، کمشنر محترمہ اے دیواسینا (آئی اے ایس) اور کے. کیشو راؤ نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی اور کامیاب طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔یہ کالج کے لیے فخر کی بات ہے کہ ریاست بھر سے منتخب ہونے والی 10 نمایاں طالبات میں سے 3 کا تعلق اسی ادارے سے ہے۔ نمایاں کامیاب طالبات کے نام درج ذیل ہیں:شویتا (بی کام، فائنل ایئر) رقص گروپ میں، سپنا (بی ایس سی، فائنل ایئر) یوگا گروپ میں اورانوشکا (بی اے، سیکنڈایئر ) نظم گروپ میں کامیاب قرار دی گئی
کالج کی پرنسپل پروفیسر چندرا مکھرجی نے اس شاندار کامیابی پر طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طالبات کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ ادارے کے اساتذہ کی بے لوث محنتوں و کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کامیابیاں دیگر طالبات کے لیے بھی مشعلِ راہ ہیں اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید کو تقویت دیتی ہیں۔
طالبات کی کامیابی پر تمام اساتذہ اپنی پرجوش مبارکباد دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



