جرائم و حادثات

تلنگانہ میں کانگریس کے رکن اسمبلی میڈی پلی ستیم کی بیوی روپا دیوی نے کرلی خودکشی

حیدرآباد _ 21 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں کانگریس کے رکن اسمبلی میڈی پلی ستیم کی بیوی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر ضلع کے چپہ ڈنڈی اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی میڈی پلی ستیم کی بیوی روپا دیوی نے جمعرات کی رات خودکشی کر لی۔ یہ معاملہ آدھی رات کو سامنے آیا۔

 

پولیس نے بتایا کہ روپا دیوی حیدرآباد کے الوال علاقے کے پنچ شیلا کالونی میں ایک مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کی۔ وہ وقار آباد ضلع میں سرکاری ٹیچر کے طور پر کام کر رہی تھی ۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایم ایل اے جوڑے کے دو بچے ہیں۔ وہ دو دن سے اسکول نہیں گئی تھی ۔

 

ایم ایل اے میڈی پلی ستیم جمعرات کی صبح ہی حیدرآباد حلقہ میں گئے تھے ۔ شام تک وہیں رہے۔اس دوران رات میں انھیں خودکشی کی اطلاع ملی جس پر وہ حیدرآباد واپس ہوئے اور بیوی کو مردہ پا کر بے ہوش ہوگئے۔کچھ دن پہلے ایم ایل اے کے گھر والوں نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تروملا سمیت کئی مندروں کے درشن کئے تھے ذرائع نے بتایا کہ خودکشی سے قبل روپا دیوی نے شوہر سے ویڈیو کال کیا تھاپولیس نے روپا دیوی کی نعش کومپلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button