تلنگانہ
مومو کھانے کے بعد حیدرآباد میں ایک خاتون کی موت 50 متاثر

حیدرآباد:ایک خاتون کی مومو کھانے کے بعد موت ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ تقریباً 50 افراد بیمار ہو گئے۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس سے متاثرین نے شکایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نندی نگر، سنگاڑی کنٹہ بستی اور گوری شنکر کالونی میں جمعہ کے روز مقامی افراد نے مومو کھائے۔ ایک 31 سالہ خاتون اور ان کے بچوں سمیت تقریباً 50 افراد نے بھی یہ مومو کھائے تھے۔ ان سب کو ہفتہ کے روز قئے اور دست کی شکایت ہوئی جس کے نتیجے میں وہ بنجارہ ہلز کے آس پاس کے مختلف ہاسپٹلس سے رجوع ہوئے ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مومو کھانے والوں میں تقریباً 10 بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ متاثرین میں شامل ایک خاتون کی موت ہوگئی۔