جرائم و حادثات

حیدرآباد کے عطا پور میں نصف شب سنسنی خیز اغوا – ہاسپٹل میں پناہ لینے والی لڑکی کو زبردستی اٹھا لے گئے اغواکار

حیدرآباد : حیدراباد شہر کے علاقہ عطا پور میں منگل کی نصف شب ایک نوجوان لڑکی کے اغوا کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق چار نوجوان ایک تھار کار میں زبردستی لڑکی کو بٹھا کر اغوا کرکے لے گئے۔

 

اغوا کاروں سے بچنے کی کوشش میں لڑکی بھاگ کر جَوائے ہاسپٹل میں داخل ہوگئی، تاہم ملزمین نے وہاں بھی اسے دھمکا کر دوبارہ کار میں بٹھا لیا اور فرار ہوگئے۔واقعہ دیکھنے والے مقامی افراد نے فوری پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے تھار کار کا پیچھا کرنے کی کوشش کی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اَٹا پور سے آرام گھر چوراہے تک اغوا کاروں کا تعاقب کیا، لیکن ملزمین پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

پولیس نے علی الصبح 3 بجے تک مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری رکھیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے پر پتہ چلا کہ تھار کار کے پیچھے ایک موٹر سائیکل بھی مسلسل چل رہی تھی۔ پولیس اس زاویہ سے بھی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button