تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی کرناٹک میں اے آئی سی سی کے مبصر مقرر

تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی کرناٹک میں اے آئی سی سی کے مبصر مقرر
حیدرآباد: کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے صدر نے "سنگٹھن سرجن ابھیان” کے تحت ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدور کے انتخاب کے لئے مختلف ریاستوں میں اے آئی سی سی مبصرین کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
اسی سلسلے میں تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی کو کرناٹک ریاست کے دھارواڑ ضلع اور ہبلی سٹی کے لئے اے آئی سی سی کا مبصر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
کانگریس پارٹی نے گزشتہ سال بھی نوجوان قائد سید عظمت اللہ حسینی کو سنگٹھن سِرجن ابھیان مہم کے لئے چھتیس گڑھ ریاست میں مبصر مقرر کیا تھا
سنگٹھن سِرجن ابھیان‘ کانگریس کی ایک اہم تنظیمی مہم ہے جس کا مقصد چھتیس گڑھ کے اضلاع میں پارٹی صدور کی شناخت اور تقرری ہے۔ اس مہم کے تحت ایسے لیڈروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے جو نظریاتی طور پر واضح موقف رکھتے ہوں، پارٹی کے تئیں غیر متزلزل وفاداری دکھائیں اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مخالفین کے ممکنہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔




