جرائم و حادثات

ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر کی مار، خوف سے 6 سالہ طالب علم کی موت؛ اسکول کے باہر والدین کا احتجاج

ٹیچر کے خوف سے ایل کے جی طالب علم بے ہوش ہوکر گر پڑا، موت

 

آندھرپردیش کے وشاکھاپٹنم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ لٹل گارڈن اسکول میں ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر کی جانب سے مارنے کے بعد خوف زدہ ہوکر ایل کے جی کا 6 سالہ طالب علم پرنئے تیج پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا اور اچانک بے ہوش ہوکر ٹیچر پر گر پڑا۔

 

طالب علم کو علاج کے لئے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معاینہ کے بعد اسے پہلے ہی مردہ قرار دیا۔

 

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد برہم والدین اور خاندان کے افراد نے اسکول کے سامنے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button