جرائم و حادثات

فریج سے پانی لانے میں تاخیر پر بیٹے کا ماں پر وحشیانہ حملہ – علاج کے دوران خاتون کی موت

آندھرا پردیش کے ضلع کاکیناڈا کے پٹھاپورم منڈل کے چترادا گاؤں میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں فریج سے پانی لانے میں معمولی تاخیر پر ایک بیٹے نے اپنی ماں پر بہیمانہ حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں شدید زخمی خاتون علاج کے دوران دم توڑ گئیں۔

 

پولیس کے مطابق، ای بی سی کالونی کی رہنے والی پینٹا ناگامنی (45) نے 9 جون کو اپنے بیٹے راجا بابو کو دوپہر کا کھانا پیش کیا تھا۔ کھانے کے دوران راجا بابو نے فریج سے پانی لانے کو کہا۔ پانی لانے میں چند لمحوں کی تاخیر پر وہ طیش میں آگیا اور چیختے ہوئے فریج کی طرف بڑھا، اس دوران دروازے سے ٹکرا کر خود بھی زخمی ہوگیا۔

 

غصے سے بے قابو راجا بابو نے پانی لے کر آنے والی اپنی ماں کا سر پوجا گھر میں رکھی لکڑی کی چوکی سے زور سے دے مارا، جس سے وہ شدید زخمی ہوکر خون میں لت پت زمین پر گر پڑیں۔

 

اسی دوران گھر پہنچنے والے شوہر تریمورتھولو اور دیگر رشتہ داروں نے ناگامنی کو فوری طور پر کاکیناڈا کے سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ کئی دنوں سے زیر علاج تھیں۔ تاہم اتوار کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button