جرائم و حادثات

الکٹرک شاک سے شوہر بیوی ہلاک۔ تلنگانہ ضلع نظام آباد بودھن منڈل میں واقعہ

نظام آباد: ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد کے بودھن منڈل کے حدود میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں کرنٹ لگنے سے میاں بیوی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اُٹ پلی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب دونوں میاں بیوی گھر میں دھلے ہوئے

 

کپڑے سکھا رہے تھے۔ کپڑے سکھانے والے تار میں حادثاتی طور پر برقی رو دوڑ گئی۔ جوتی اور سنجیو اس خطرے سے بے خبر تھے اور جیسے ہی انہوں نے تار کو چھوا شدید الکٹرک شاک لگنے کی وجہہ سے دونوں موقع پر ہی ہلاک

 

ہوگئے۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی ۔ بعد ازاں دونوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button