جرائم و حادثات

تلنگانہ کے وزیرکے گھریلو ملازم کی خودکشی! نظام آباد ضلع میں واقعہ

نظام آباد: تلنگانہ کے ریاستی وزیروی پرشانت ریڈی کے گھریلو ملازم کی خودکشی کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہ واقعہ ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔ 25 سالہ دیویندرویلپورمنڈل میں ریاستی وزیرکے گھرمیں کچھ دنوں سے گھریلو ملازم کے طورپرکام کررہا تھا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح اس نے پھانسی لے لی۔ انتہائی اقدام کے پیچھے سمجھا جاتا ہے کہ محبت میں ناکامی کا مسئلہ ہے تاہم فوری وجہہ پتہ نہیں چل سکی۔ اس معاملہ میں وزیرکے دفتریا ملازمین کی جانب سے کوئی بھی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button