جرائم و حادثات

بہن کا قتل کرنے والے نوجوان کی اندرون چند یوم جیل میں موت۔ تلنگانہ کے ضلع کاما ریڈی میں واقعہ

کاماریڈی ( اردولیکس ) ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں اپنی بہن کا قتل کرنے والے نوجوان کی جیل میں موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گاجوا نائک تانڈہ سے تعلق رکھنے والی خاتون 40 سالہ شیخ رخسانہ 13 ستمبر کو ماچاریڈی چوراہے کے پاس بس اتر کر پیدل جارہی تھی

 

کہ راستہ میں اس کے حقیقی چھوٹے بھائی یوسف نے تیز دھار ہتھیار سے اپنی بہن کے سر پر پیچھے سے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجہ میں خاتون کی موت ہوگئی تھی۔پولیس نے اس معاملے میں یوسف کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا

 

۔وہ زیر دریافت قیدی کے طور پر جیل میں تھا تین دن سے وہ بیمار تھا اس ابتدا میں کاما ریڈی اور وہاں سے بہتر علاج کے لیے نظام آباد کے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں 36 سالہ یوسف کی موت ہو گئی۔ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی جا رہی ہے۔

 

پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا تاکہ موت کی وجوہات کا علم ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button