جرائم و حادثات

یہ عورت نہیں مرد ہے۔ بہن کی نائیٹی پہن کر چوری۔ حیدرآباد میں شاطرچورگرفتار

حیدرآباد: شناخت چھپانے کیلئے عورتوں کے کپڑے پہن کر چوری کرنے والے شاطر چورکو حیدرآباد کی پولیس نے گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سکندرآباد کے ایس ڈی روڈ پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں ونئے نامی 18 سالہ نوجوان سیکوریٹی گارڈ کے طورپرکام کیا کرتا تھا۔

 

 

 

اسی عمارت میں ایک سیل فونس کا شوروم ہے ۔ نوجوان نے اس شوروم میں چوری کا منصوبہ بنایا اوراس نے گاوں جانے کا بہانہ کرکے چھٹی حاصل کرلی- چھٹی لینے کے بعد وہ 28 مئی کی رات اسی اپارٹمنٹ میں پہنچا اور اس نے شیٹرکا لاک توڑ کروہاں سے زائد از 8 لاکھ روپئے مالیتی 37 سیل فونس اورلیاپ ٹاپ کر سرقہ کرلیا۔ شاطرملزم نے سی سی ٹی وی میں اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کیلئے نائیٹی پہن لی تھی تاکہ کوئی اسے پہنچان نہ سکے۔

 

 

 

پولیس نے جب سی سی ٹی وی کا جائزہ لیا تو انھیں نائیٹی پہنی ہوئی خاتون نظرآئی تاہم پولیس نے جب شبہ کی بنا پرسیکوریٹی گارڈس کو طلب کرکے تفتیش کی تو اس بات کا خلاصہ ہوا کہ ملزم نے ہی عورتوں کے کپڑے پہنے تھے تاکہ اسے کوئی پہچان نہ سکے اورچوراپنی بہن کی نائیٹی پہن کر چوری کرنے کیلئے پہنچا تھا۔ مہانکالی پولیس نے یہ کاروائی انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button