جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ٹریفک سب انسپکٹر کی خودکشی

حیدرآباد: شہرکے ٹریفک انسپکٹرنے خودکشی کرلی۔26 سالہ رمنا نے مولا علی ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کراپنی جان دے دی۔ ان کا تعلق ریاست آندھراپردیش سے تھا اوروہ سال 202 سے ٹریفک سب انسپکٹرکے طورپرخدمات انجام دے رہے تھے، یہ ان کا پروبیشنری پیریڈ تھا اوروہ بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھے۔ رمنا اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ اشوک نگرمیں رہتے تھے۔ جمعرات کی صبح ان کی نعش ریلوے پولیس کو مولاعلی اورچرلہ پلی کے درمیان ریلوے ٹریک پردستیاب ہوئی۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button