خاتون کا گینگ ریپ اور شرمناک حرکت کی ویڈیو گرافی۔تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال میں گینگ ریپ کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ چار نوجوانوں نے ایک خاتون کو ڈبل بیڈ روم مکانات میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔
نوکا پلی کے ڈبل بیڈ روم مکانات میں پیش آنے والا یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ تفصیلات کے مطابق نظام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو دو دن قبل ملیال منڈل کے ایک نوجوان نے جگتیال بلایا تھا۔
خاتون کو نوکا پلی کے ڈبل بیڈ روم مکانات میں لے جا کر اس نوجوان نے اپنے تین دوستوں کو طلب کرلیا اور خاتون کا گینگ ریپ کردیا گیا۔
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ملزمین نے اس شرمناک حرکت کی موبائل فون میں یکارڈنگ بھی کی۔ خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملیال پولیس نے چاروں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق تین نوجوان ملیال منڈل کے راجارام گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔



