اوٹکور میں حضرت سید شاہ روشن ولی باباؒ کا سالانہ عرس 10 تا 13 اگست
اوٹکور میں حضرت سید شاہ روشن ولی باباؒ کا سالانہ عرس 10 تا 13 اگست
اوٹکور: حضرت سید شاہ روشن ولی بابا رحمت اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقاریب اوٹکور میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔
عرس کے سلسلے میں 10 اگست، بروز پیر، بعد نمازِ مغرب صندلِ مبارک نکالا جائے گا۔ جبکہ 12 اگست کو عرسِ مبارک کی خصوصی تقاریب منعقد ہوں گی۔
12 اگست کو بعد نمازِ عشاء ختمِ قرآن اور جلسۂ حضرت روشن علی بابا کا اہتمام کیا جائے گا۔
عرس کی اختتامی تقاریب 13 اگست کو بعد نمازِ ظہر منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر حضرت روشن علی بابا رحمت اللہ علیہ کے دربار پر خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
درگاہ حضرت سید شاہ روشن ولی بابا رحمت اللہ علیہ کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر قاضی عبدالخالق نے تمام عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس کی تمام تقاریب میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے فیوض و برکات حاصل کریں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔



