جنرل نیوز

بھو بھارتی، سادہ بیعنامہ درخواستوں کی فوری یکسوئی عمل میں لائی۔اجلاس میں تاخیر سے حاضر تحصیلداروں کو وجہ نمائی نوٹس 

بھو بھارتی، سادہ بیعنامہ درخواستوں کی فوری یکسوئی عمل میں لائی۔اجلاس میں تاخیر سے حاضر تحصیلداروں کو وجہ نمائی نوٹس

ضلع کلکٹر نظام آباد بھاویش مشرا کا تحصیلداروں کے ہمراہ جائزہ اجلاس

نظام آباد: 8/ اگست(اردو لیکس) ضلع کلکٹر نظام آباد بھاویش مشرا نے ہدایت دی کہ زیر التواء بھو بھارتی، سادہ بیعنامہ درخواستوں کو فوری طور پر یکسوئی عمل لائی جائے۔ آج انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفسز کمپلیکس کے مرکزی کانفرنس ہال میں، انہوں نے تمام منڈلوں کے تحصیلداروں کے ہمراہ بھو بھارتی سادہ بیعنامہ زیر التواء درخواستوں، عوامی شکایات (پرجا وانی)کے حل اور دیگر محصولات کے مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہر منڈل میں زیر التواء درخواستوں کی تعداد کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی یکسوئی میں تاخیر کی وجوہات قاصر تھی۔ کلکٹر نے زیر التواء درخواستوں کا جامع جائزہ لینے کے بعد اس ماہ کے آخر تک تمام زیر التواء درخواستوں کو حل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جو اہل ہے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پہل کرے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ درخواستوں کی تصدیق کے عمل میں شفافیت اور احتساب کو برقرار رکھا جائے اور درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے پرجاوانی پروگراموں کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح پر منعقد ہونے والے چیف منسٹر پرجاوانی پروگراموں کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کے حل پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کو فوری حل کیا جائے اور تفصیلات آن لائن اپ لوڈ کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مذکورہ امور سے متعلق تفصیلات ضلع کلکٹر کو یومیہ بنیادوں پر مقررہ فارمیٹ میں ارسال کی جائیں۔ فیملی رجسٹر سرٹیفکیٹ کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تنقیح کی جائے اس کی یکسوئی عمل میں لائی جائے۔ کلکٹر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر اضافی عملہ مقرر کیا جائے اور تمام ایف آر سی درخواستوں کو اس ماہ کی 17 / اگست تک حل کر لیا جائے۔ انہوں نے تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ رائس ملس کا دورہ کریں جنہیں کسٹم ملنگ کے لیے لیوی غلہ مختص کیا گیا ہے ہر پندرہ دن میں کم از کم ایک بار دورہ کریں اور دھان کے ذخیرے کا معائنہ کریں۔ جدید تحصیلدار دفاتر کے تعمیرات کے لیے متعلقہ منڈلوں میں ضروری اراضیات کی نشاندہی کی جائے اور تفصیلی تفصیلات کے ساتھ رپورٹ ارسال کی جائے۔ ضلع کلکٹر بھاویش مشرا نے جائزہ اجلاس میں تاخیر سے شرکت کرنے والے تحصیلداروں کو وجہ نما نوٹس جاری کیا۔ ضلع کلکٹر مقررہ وقت پر اجلاس میں پہنچے پر انہوں نے مشاہدہ کیا کہ کئی منڈلوں کے تحصیلدار غیر حاضر ہیں اور ان کے رویے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ مقررہ وقت کے بعد مزید 15 منٹ تک اجلاس ہال نہ پہنچنے والے تحصیلداروں کو وجہ نما نوٹس جاری کی گئی۔ ضلع کلکٹر نے تمام کو ہدایت دی کہ وہ اوقات کے اصول پر سختی سے عمل آوری کریں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر وی بھوجنگ راؤ، آرمور سب کلکٹر ابھیگیان مالویہ، ضلع ریونیو آفیسر گیتا، نظام آباد، بودھن آر ڈی اوز راجندر کمار، وجئے کماری اور متعلقہ منڈلوں کے تحصیلداروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button