تلنگانہ

تلنگانہ حکومت پر 9 برس میں 5 لاکھ کروڑ کا قرض حاصل کرنے کا الزام۔ پراوین کمار

حیدرآباد:بی ایس پی کے ریاستی صدر آر ایس پراوین کمار نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ 9 برس کے دور حکومت میں 5 لاکھ کروڑ کا قرض حاصل کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ایک بار پھر کسانوں کے قرضے معاف نہ کرکے انہیں دھوکہ دینے کی سازش کررہی ہے۔ پروین کمار نے منچیریال ضلع کے جنارم منڈل میں بی ایس پی بہوجن راجیادھیکارا یاترا میں حصہ لیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت خانہ پور حلقہ کہ مواضعات کو ٹائیگر ریزرو کے نام پر خالی کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button