جرائم و حادثات
آؤٹر رنگ روڈ پر بائیک چلانا پڑا مہنگا

حیدرآباد:حیدرآباد میں او آر آر (آؤٹر رنگ روڈ) پر موٹر سائیکل چلانے والے ایک نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نوجوان راجندر نگر سے ٹی ایس پی اے جنکشن کی طرف او آر آر ایکسپریس ہائی وے پر موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔
اطلاع ملنے پر راجندر نگر ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس اقدام کو حفاظتی خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر 1,635 روپے جرمانہ عائد کیا۔
پولیس نے بتایا کہ او آر آر پر موٹر سائیکل لے کر داخل ہونا جان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ پولیس نے نوجوان کے سفر کی ویڈیو ’ایکس‘ پر شیئر کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا کہ او آر آر پر موٹر سائیکل اسکوٹر اور آٹو رکشہ چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس نے عوام سے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے کی اپیل کی ہے۔



