ایجوکیشن

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں دسویں بیچ کے داخلوں کا آغاز، یو پی ایس سی امیدواروں کے لیے سنہری موقع

حیدرآباد، 14 مئی۔(پریس ریلیز)ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے یو پی ایس سی امتحانات کی تیاری کرنے والے گریجویٹ طلبہ و نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی، حیدرآباد میں دسویں بیچ کے داخلوں کا اعلان کیا ہے۔

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب انور احمد نے یو پی ایس سی (UPSC) امتحانات کی تیاری کرنے والے گریجویٹ طلبہ و نوجوانوں کے لیے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس اور آئی آر ایس جیسے باوقار عہدوں کا خواب رکھنے والے امیدواروں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے، جہاں انہیں مکمل طور پر مفت کوچنگ، ماہرین کی رہنمائی اور بہترین تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی، حیدرآباد میں یو پی ایس سی کوچنگ کی دسویں بیچ کے داخلہ امتحان کے لیے آن لائن درخواست فارم ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ خواہشمند طلبہ فوری طور پر ویب سائٹ وزٹ کرکے اپنا فارم پُر کرسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 جون 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ داخلہ امتحان 21 جون 2026 کو ملک بھر میں قائم 100 سے زائد امتحانی مراکز پر منعقد ہوگا۔ طلبہ اپنی سہولت کے مطابق امتحانی مرکز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

 

انہوں نے ملت کے نوجوانوں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ گریجویٹس تک پہنچائیں تاکہ باصلاحیت نوجوان اپنی صلاحیتوں کو آزما کر ملک کی خدمت کے لیے آگے آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی میں شامل ہوکر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنا ایک عظیم خدمت ہے اور ہر باصلاحیت نوجوان کا خواب بھی۔

 

انور احمد نے بتایا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی اعلیٰ معیار کی مینٹرنگ اور رہنمائی ہے۔ یہاں ایسے سینئر مینٹرس موجود ہیں جو خود یو پی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی آر ایس اور آئی ایف ایس افسران بھی طلبہ کی خصوصی رہنمائی اور ہینڈ ہولڈنگ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ باقاعدہ پریلمس و مینس ٹسٹ سیریز، اور مینس آنسر کاپی ایویلیوایشن جیسی جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہ طلبہ کو ہر مرحلے پر مؤثر تیاری میں مدد مل سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ اکیڈیمی میں طلبہ کو مکمل طور پر مفت ریسیڈنشیل کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ جدید سہولتوں سے آراستہ اس ادارے میں اے سی کلاس رومس، معیاری لائبریری، ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ، علیحدہ اسٹڈی ڈیسک، آرام دہ ڈارمیٹریز، اسپورٹس اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی بہترین انتظام موجود ہے۔

 

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی نے قلیل عرصے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ادارے کے سابق طلبہ میں فیضان احمد آئی اے ایس ( آل انڈیا رینک 58، بیچ 2020) اس وقت ضلع نرمَل، تلنگانہ میں ایڈیشنل کلیکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حارث سمیر ( بیچ 2020 آل انڈیارینک 270) کرناٹک میں آئی اے ایس افسر ہیں، محمد برہان زماں (آل انڈیا رینک 768 بیچ2022)ڈیفنس اکاونٹس سروسس سے وابستہ ہیں جبکہ عاصم مجتبیٰ نے 2023 میں آل انڈیا 481 رینک حاصل کرتے ہوئےآئی پی ایس کے لیے کامیابی حاصل کی

 

اور اب مہاراشٹرا میں برسرکار ہیں۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد طلبہ مختلف ریاستوں میں گروپ ون خدمات انجام دے رہے ہیں۔رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے طلبہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

 

www.msexamportal.com/msias-2026

متعلقہ خبریں

Back to top button