ایجوکیشن

تلنگانہ ایمسٹ کے نتائج‌ میں ضلع نظام آباد ٹمریز کے طلبہ کا بہترین مظاہرہ

نظام آباد:25/ مئی(اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) تلنگانہ ایمسٹ نے آج 2023 کے نتائج جاری کئے۔ متحدہ اضلاع نظام آباد کاماریڈی کے ٹمریز کالجس کے طلباء وطالبات نے مسابقتی امتحان ایمسٹ (انجینئرنگ و میڈیسن اگریکلچر) میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین رینک حاصل کیا

 

جن میں محمد تبریز ولد وسیم الدین، ٹمریز بالکنڈہ بوائز بمقام بھیمگل نے اگر یکلچر 4507 رینک اور محمد عادل پاشاہ ولد منیر حاجی انجینئرنگ 17368 شامل ہیں محمد عبدالبصیر آر ایل سی ٹمریز نظام آباد، شیخ احمدضیاء ، عبدالحمید ویجلنس آفیسر ٹمریز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ مسابقتی امتحان ایمسٹ میں ٹمریز کے طلباء نے اپنی سخت محنت کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا اور ریاستی سطح پر اعلیٰ رینک حاصل کئے۔ ٹمریز کے قیام کا مقصد ہے کہ اقلیتی طبقات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ مسابقتی رحجان کو فروغ دیا جائے تاکہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں۔

 

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بی سائی دنیش ولد پی گنگادھر انجینئرنگ 18435 آرمور بوائز، شیخ انس ولد شیخ امجد 19946 بوائز کوٹگیر، ایل اکشیا گرلز بودھن 26208، رانیا ولد محمد یوسف 26623 گرلز آرمور، جبکہ محمد عدید سمن ولد محمد عبدالوجد ایمسٹ اگریکلچر 13208 بوائز 2نظام آباد، ڈی سوجن کمار 14272 بوائز بالکنڈہ، وائی ورشا 15456گرلز بالکنڈہ، ندا فردوس ولد محمد لیاقات علی 243891 گرلز کاماریڈی سما روحسین ولد محمد عرفان 19934 کاماریڈی، صبیحہ ولد نواب پاشاہ 24823 گرلز آرمور حاصل کئے۔ علاوہ ازیں اس مسابقتی امتحان میں کئی طلباء و طالبات نے 50 ہزار سے زائد کم رینک حاصل کئے۔

 

جن میں ریاست کے بہترین انجینئرنگ و میڈیسن اگریکلچر کالجس میں مختلف کورسس میں با آسانی داخلہ مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی ٹمریز کے کئی طلباء نے عصری پیشہ وارانہ کورسس ویٹنری، اگریکلچر، فارسٹری میں داخلہ حاصل کیا۔ ٹمریز کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طلباء کو مختصر مدتی ایمسٹ کوچنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کی حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہوئے۔

 

اس موقع پر ٹمریز کے عہدیداروں نے تمام پرنسپلس، لکچرر اور طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی اور اولیائے طلباء سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کا داخلہ ٹمریز کے اسکولس میں کالجس میں کروائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button