جنرل نیوز

کاماریڈی میں عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے حافظ فہیم الدین منیری کا خصوصی خطاب

حج مبرور سے حاجی گناہوں سے پاک وصاف ہوجاتا ہے، حج زندگی میں تبدیلی لانے کا بہترین ذریعہ، عازمین حج کے تربیتی اجتماع سے حافظ فہیم الدین منیری کا خصوصی خطاب

 

اسلام یہ چاہتا ہے کہ مومن اپنی زندگی سنوار لے، اور گناہوں کو چھوڑ کر پاکیزہ زندگی گزارنے کا داعیہ اس میں پیدا ہو، اپنے آپ کو اپنی روح اور جسم کو بھی اسی فطرت سلیم کے سانچے میں ڈھا ل لے، رسول عربیﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے خالص اللہ کی رضا کیلئے حج کیا اور اس دوران کوئی گناہ نہیں کیا تو وہ گناہوں سے ایسا پاک وصاف ہو کر لوٹے گا جیسے اپنی پیدائش کے دن گناہوں سے پاک صاف تھا،

 

ایسے ہی کامل و مکمل حج کو تاجدار انبیاء خاتم النبیینﷺ نے حج مبرور قرار دیا، حج کے مقدس سفر سے ہم اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں، کیونکہ حج زندگی میں تبدیلی لانے کا بہترین ذریعہ ہے، حج زندگی میں ایک بار فرض ہے، جب آپ اپنی ز ندگی کی گاڑھی کمائی خرچ کرکے حج پر جارہے ہیں تو حج کے مسائل بھی خوب لگن سے سیکھ کر جائیں، حج مقبول ومبرور کی سعادت حاصل کرنے کیلئے ابھی سے تیاری فرمائیں، جسمانی و روحانی اعتبار سے اپنے آپ کو تیار کریں، مسائل حج علماء کرام سے سیکھ کر جائیں، ان خیالات کا اظہار ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی و ہیلتھ چیک اپ وٹیکہ اندازی کیمپ سے صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی حافظ محمد فہیم الدین منیری نے کیا

 

، سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹیکہ اندازی کی اہمیت اور حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت حج کرنے کی سہولیات کو واضح کیا، میڈیکل عملہ کے علاوہ نوجوانان نے عازمین حج کی خدمت میں بھرپور حصہ لیا،

 

اسی طرح شہ نشین پر محترم مولانا مفتی عمران خان قاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی،محترم مولانا عبدالرقیب صدر جمعیۃ علماء بانسواڑہ، مولانا منظور مظاہری، مولانا نظرالحق قاسمی کے علاوہ علماء حفاظ کرام وذمہ داران کی کثیر تعداد موجود تھی، میرمبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے الحاج محمد خواجہ مجیب الدین صاحب صدر اردو اکیڈمی تلنگانہ کی خصوصی ہدایت پر ٹیکہ اندازی کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا، ضلع کاماریڈی کے محکمہ صحت سے وابستہ آفیسرس کے تعاون سے سرکاری ڈاکٹروں نے مع عملہ سرکاری دواخانہ نہایت ہی خلوص کے ساتھ عازمین وعازمات حج کی ٹیکہ اندازی کے علاوہ چیک اپ کا کام کیا، ہم تمام ہی کے ممنون و مشکور ہیں،

 

مرزا حفیظ بیگ رکن ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی و بلدیہ نے اس ٹیکہ اندازی کیمپ کی مکمل نگرانی کی، نیز مدعوئین خصوصی کی حیثیت سے محمد امجد کونسلر، محمد لڈو کونسلر، محمد یوسف صاحب کنٹراکٹر، محمد ماجد اللہ سکریٹری جمعیۃ، محمد عبدالواجد خازن مجلسِ تحفظ ختم نبوت کاماریڈی، محمد عبدالماجد صاحب انجینئر حیدرآباد نے شرکت کی، محمد ایاز، محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، شیخ اسماعیل خازن سٹی جمعیۃ، محمد حمزہ سکریٹری جمعیۃ حلقہ مدینہ، سلیم ملک، محمد فیروز، محمد رفیع الدین حلقہ نور ومحمدعرفان ودیگر نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا،

 

مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی نے نظامت کے فرائض انجام دے اور نماز ظہر کی امامت فرمائی۔قاری اظہار صاحب کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button