جنرل نیوز

مریال گوڑہ جدید ریلوے لائن کے کام سابقہ سروے کے مطابق ہی کئے جائیں: کھمم رکن پارلیمنٹ ناما ناگیشور راؤ

کھمم _ کھمم کے رکن پارلیمنٹ ناگیشور راؤ آج کھمم کلکٹریٹ میں منعقدہ دشا کمیٹی میٹنگ میں کھمم رکن پارلیمنٹ نامہ ناگیشور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریال گوڑہ کے لیے جو جدید ریلوے لائن کا کام ہے اس کو سابقہ میں جو سروے کیاگیا اس کے مطابق ہی انجام دیا جائے نامہ ناگیشور راؤ نے کہا کہ میں نے ماضی میں ہی مرکزی ریلوے وزیر سے اس سلسلے میں یادداشت بھی پیش کیا تھا

 

جس میں صاف طور پر وضاحت کی گئی کہ کھمم ضلع ریلوے لائن خلل واقع ہوے بغیر مریال گوڑہ کی جدید ریلوے لائن کا کام کیا جائے آج پر سروے کیا جارہا ہے نامہ ناگیشور راؤ نے کہا کہ مریال گوڑہ جدید ریلوے لائن کی تنصیب کے لیے کھمم ضلع میں کسی قسم کا خلل واقع نہ ہونے کا مطالبہ کیا اس موقع پر رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا کے علاوہ ضلع کے عوامی نمائندوں کے علاوہ محکمہ ریلوے کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button