نیشنل

فلم اداکار متھن چکرورتی کی مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کیس درج

نئی دہلی ۔ مشہور فلم اداکار متھن چکرورتی کے خلاف مسلمانوں کے تعلق سے اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں مغربی بنگال میں کیس درج کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متھن چکرورتی نے ایک عوامی جلسہ یا پروگرام میں یہ بیان دیا تھا  "تم ہمارا ایک پھل کاٹو گے تو ہم چار پھل کاٹیں گے”

 

 

کولکتہ کے بدھان نگر پولیس اسٹیشن میں مشہور اداکار کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ دراصل کولکتہ میں منعقد بی جے پی کی ایک میٹنگ کے دوران متھن چکرورتی نے فلمی انداز میں ایک اشتعال انگیز تبصرہ کیا تھا۔ مغربی بنگال پولیس نے اس معاملے میں شکایت ملنے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لیا ہے۔ ایک سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے لیکن ابھی تک متھن چکرورتی سے پوچھ گچھ کے لئے نوٹس نہیں بھیجا گیا ہے۔

 

دوسری جانب متھن نے بھی اپنے متنازعہ تبصرے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حالانکہ سیاسی حلقوں میں ان کے اس متنازعہ بیان کے بعد کافی ہنگامہ مچا ہوا ہے اور مسلمانوں میں برہمی کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button