ایٹلی بنائیں گے ملک کی اب تک کی سب سے مہنگی اور بڑی ایکشن مووی ؛ کون ہوگا اس فلم میں سلمان کے مقابل تمل سوپر اسٹار رجنی یا کمل

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ
2023 ء میں شاہ رخ خان کیسا تھ "جوان” جیسی بلیک بسٹر فلم بنانے والے کامیاب تمل فلم ڈائریکٹر اٹیلی کمار اب ہندوستانی فلمی تاریخ کی سب سے
ہائی بجٹ، ایکشن پیاکڈ، تھرلر پروجیکٹ کی شروعات میں معروف ہیں پیان انڈیا فلم کے بیائر پر بننے جا رہی رہی فلم کو سن پکچرس کی جانب سے پروڈیوس کیا جائے گا۔ایٹلی اس فلم کو سلمان خان کے ساتھ بنا ہی رہے ہیں جو ان کا خواب تھا لیکن اسی میں سلمان کے مقابل تمل فلموں سےکسی ایک سوپر اسٹار کو لیا جانا ہے ابتدائی طور پر ایٹلی نے اس پروجیکٹ کے لئے رجنی کانت سے بات کی لیکن تازہ ترین خبروں کے مطابق اٹیلی نے اپنی فلم کی اسکرپٹ کمل ہاسن کو بھی بتائی۔اندرونی ذرائع کے مطابق اس فلم کے کانسپٹ پر کمل ہاسن نے اپنا مثبت ردعمل دے دیا ہے
اسکرپٹ کی تکمیل کے بعد سلمان اور کمل کے ساتھ دوسرے سیشن کی توقع ہے اس کے بعد ہی آفشیل معاہدہ ہو گا پھر شوٹنگ شیڈول اور دیگر کاسٹ طے کی جائیگی اس فلم کو سال 2025 ء میں لانچ کر کے ریلیز کرناچاہتے ہیں کیونکہ تب تک سلمان خان اپنی اے آر مرگا داس کے ڈٹرکشن میں بن رہی فلم ” سکندر مکمل کریں گے جو عید 2025 ء کو ریلیز ہوگی۔اور کمل ہائی انڈین 2 کی ریلیز کے بعد انڈین 3″ اور ” تھگ لائف مکمل کر لیں گے۔
ایٹلی کے مطابق وہ اپنے اس میگا بجٹ پروجیکٹ کی تکمیل کے فوری بعد ہالی ووڈ پروجیکٹ پر کام شروع کریں گے۔ ایس شنکر کے اسسٹنٹ کے طور پر کیریر شروع کرنے والے ارون کمار عرف ایٹلی 37 سال کی عمر میں ہی زبردست کامیابی حاصل کرئے۔2013 میں ڈائریکٹر بنے اور 13 سالہ کیریر میں 12 فلموں کو ڈائریکٹ آج وہ کیا ملک کے مہنگے ڈائریکٹرس میں شمار ہوتے ہیں اور ایک فلم کو ڈائریکٹ کرنے کے لئے 50 کروڑ روپے لیتے ہیں