تلنگانہ
حیدرآباد: گنیش منڈپ کے سامنے ڈانس کے دوران نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد۔ شہر میں گنیش منڈپ کے سامنے ناچنے کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک کی وجہ سے سافٹ ویر انجینئر کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ منی کونڈہ الکاپوری کالونی میں پیش آیا۔
الکاپوری ٹاؤن شپ میں گنیش اتسو کمیٹی کی جانب سے لڈو کا ہراج کیا جا رہا تھا جس میں سافٹ ویر انجینئر شام پرساد نے حصہ لیا۔اس موقع پر اس نے گیت بھی گائے اور گنیش منڈپ کے پاس ڈانس کر رہا تھا کہ اچانک غش کھا کر گر پڑا اور اس کی موت ہو گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ قلب پر حملے کی وجہ سے سافٹ ویر انجینئر فوت ہو گیا۔ اس واقعہ کے بعد مقامی افراد میں غم کی لہر دوڑ گئی۔