انٹرٹینمنٹ

تھیٹر سماج کی روح۔ گورنر جشنو دیوقادر علی بیگ کو 40ویں برسی پر زبردست خراج

حیدرآباد۔30ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما نے کہا ہے کہ تھیٹر سماج کی روح ہے۔ انہوں نے حیدرآباد کے ممتاز تھیٹر فنکار قادر علی بیگ کو 40ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اتوار کو ایچ آئی سی سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جشنو دیو ورما نے کہا کہ قادر علی بیگ اور بیگم رضیہ جیسے قد آور فنکاروں کے تعاون اور ان کے اثرات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آج اتنے زیادہ لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ اس سے ان کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ قادر علی بیگ مرحوم تھیٹر کی دنیا ایک غیر معمولی شخصیت تھے جو اپنے وقت سے آگے تھے۔ گورنر نے کہا کہ قادر علی بیگ نے سماج کی صورت گری میں اہم کردار کیا۔ ملک کو ان کی وراثت پر فخر ہے جن کے خاندان کو حیدرآباد تھیٹر کا پہلا خاندان کہا جاتا ہے جو تہذیبی شمع کو روشن کئے ہوئے ہیں۔ قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن نے اس موقع پر ایک پروگرام سن سیٹ۔ سن رائز پیش کیا۔ یہ پروگرام ایک والد اور بیٹے کے درمیان تعلقات کے پہلووں کو اجاگر کرتا ہے۔ پدم شری محمد علی بیگ اور مشہور اداکارہ رشمی سیٹھ نے دیگر فنکاروں وجئے کمار اور سنیتا تیواری کے ساتھ مسحور کن پرفارمنس دیا۔ پروگرام کے بعد

 

گورنر نے کہا کہ اس پروگرام کے ڈائیلاگس کئی دنوں تک ان کے ذہن میں گونجتے رہیں گے۔ پروگرام کی تحریر نور بیگ کی تھی۔ نووٹیل ایچ آئی سی سی میں جمع حاضرین پر ایک طرح کا سحر طاری ہوگیا تھا۔ کئی لوگ آخری منظر میں جذباتی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button