انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے تاریخ رقم کر دی۔ 1000 کروڑ کا جادوئی ہندسہ کرلیا پار

ممبئی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔ آج اس فلم نے دو ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ پہلے پٹھان کے ہندی ورژن نے آج 500 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے اور اب دنیا بھر میں کمائی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں جس میں آج فلم نے عالمی باکس آفس پر 1000 کروڑ کا جادوئی ہندسہ عبور کرلیا ہے۔اپنی ریلیز کے تقریباً ایک ماہ بعد بھی شاہ رخ خان کی پٹھان باکس آفس پر غیر معمولی کمائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ہفتے نئی ریلیز ہوئی کارتک آریان کی شہزادہ اوردیگر دو فلموں کے مقابل شاہ رخ خان کی فلم کا جادو سر چڑھ کا بول رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button