انٹرٹینمنٹ

فلم پٹھان نے توڑ دئیے کمائی کے ریکارڈس۔کے جی ایف 2 کوچھوڑا پیچھے۔ تھیٹرس میں کئی سال بعد نظرآئے ہاوس فل کے بورڈس

ممبئی: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ اوپپننگ کے ساتھ ہی کلکشن کے نئے ریکارڈس قائم کررہی ہے۔ ریلیز کے بعد فلم نے 2 دن میں 127 کروڑ کا بزنیس کیا ہے اور بالی ووڈ پر کنگ خان کی بادشاہت برقرار ہے۔ ریلیز کے پہلے دن فلم نے 57 کروڑ کا بزنیس کیا تھا اورفلم کی ریلیز سے پہلے ہی کروڑوں کی ایڈوانس بکنگ ہوچکی تھی۔ دوسرے دن کی کمائی میں پٹھان نے فلم کے جی ایف-2 کو شکست دی ہے۔ کے جی ایف-2 کے ہندی ورژن نے دوسرے دن 47 کروڑ روپے کا بزنیس کیا تھا۔ نہ صرف ملک بیرون ممالک میں بھی فلم پٹھان کا جنون دیکھا جارہا ہے۔ کشمیر میں گزشتہ 32 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 32 سال میں پہلی مرتبہ تھیٹرس میں ہاوس فل کے بورڈس دیکھے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button