انٹر نیشنل

عراق شادی کی تقریب میں آگ لگنے کے واقعہ کا ویڈیو وائرل۔ جانیئے کیسے لگی آگ

نئی دہلی:عراق میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ شادی کی تقریب کے دوران آگ لگنے کے نتیجہ میں100 سے زائد افراد زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے جبکہ 150 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 

یہ حادثہ گذشتہ ہفتہ عراق کے شہر موصل کے مضافات میں واقع الحمدانیہ کے ایک فنکشن ہال میں پیش آیا تھا۔ اس واقع کا ویڈیو فی الحال سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا شادی کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر انتہائی رومانوی انداز میں رقص کرتے نظر آ رہا ہے

 

اس وقت وہاں اندرونی حصہ میں پٹاخے چھوڑے جاتے ہیں اور آگ لگ جاتی ہے اور پورے فنکشن ہال میں پھیل جاتی ہے، اس غیر متوقع واقعہ کے ساتھ ہی شادی کی تقریب میں شامل مہمان افرارتفری کے عالم میں جان بچانے کیلئے دوڑنے لگتے ہیں اور آگ کی زد میں آجاتے ہیں۔

 

جس فنکشن ہال میں کچھ دیرپہلے تک شادی کی خوشیاں دیکھی جارہی تھی وہ اچانک ماتم کدہ میں تبدیل ہوگئی اوروہاں ہرطرف نعشیں ہی نعشیں نظرآرہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button