ہیلت

موسم کی تبدیلی کی وجہ سے آشوب چشم کے واقعات _ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں : وزیر صحت ہریش راؤ

حیدرآباد _ 2 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ میں گزشتہ چند دنوں سے آشوب چشم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے  جسکے پیش نظر  وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا ہے کہ ریاست بھر میں آشوب چشم کے واقعات میں  اضافہ ہوا ہے تاہم عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

 

اس طرح کے انفیکشن،  وائرل بخار، مانسون کے دوران کوئی بڑا خطرہ نہیں ہیں۔ آشوب چشم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وزیر موصوف نے سکریٹریٹ میں تمام اسپتالوں کے اعلیٰ حکام اور سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے آشوب چشم کے متعلق عوام میں شعوربیداری کی ضرورت پرزوردیا

 

۔انہوں نے کہاکہ حکام اس بات کو یقینی بنائے کہ آشوب چشم کے علاج میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی دوائیں دستیاب ہوں۔انہوں نے ساتھ ہی سروجنی دیوی آئی اسپتال کے اوقات میں اضافہ کی ضرورت پر بھی زوردیا۔انہوں نے کہاکہ آشوب چشم کے معاملات کو روکنے کیلئے انفیکشن کنٹرول ٹیمیں باقاعدگی سے جائزہ لیتی رہیں اور لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کریں۔

 

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ریاست بھر میں آشوب چشم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بچوں اور بڑوں دونوں کو آشوب چشم سے پریشانی ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button