ہیلت

ڈاکٹرس صحت مند سماج کے ضامن اور مریضوں کے لئے امید کی کرن – نیٹ ٹاپرس سے جناب ہدیٰ سابق ڈی جی پی کا خطاب

حیدرآباد۔ (راست) جناب سید انوارالہدیٰ سابق ڈائرکٹر جنرل پولیس آندھراپردیش نے کہا کہ میڈیکل پروفیشن ایک مقدس پیشہ ہے جو ایک صحت مند معاشرہ کا ضامن ہوتا ہے۔ ڈاکٹرس مریضوں کے لیے امید کی کرن ہوتے ہیں۔ جن کے علاج سے ہی نہیں ان کے ہمدردانہ و مشفقانہ رویہ سے مریض نفسیاتی طور پر بہتر ہوجاتے ہیں۔

 

جناب ایس اے ہدیٰ “سائنٹیفک مائینڈس” کے زیر اہتمام میڈیا پلس آڈیٹوریم میں نیٹ ٹاپرز کی تہنیتی تقریب سے مخاطب تھے۔ جناب سید سعادت سائنٹیفک مائنڈس کی زیر صدارت اس تقریب میں ڈاکٹر سیف الدین اطہر، ڈاکٹر سید محمد علی، جناب خلیل الرحمن، عاطف حسین (کراؤڈ گیدر گو)، شیخ الیاس احمد، ڈاکٹر محمد فصیح الدین نواب انٹرنیشنل اسکول کریم مگر، طاہر فراز شہ نشین پر موجود تھے۔

 

جناب ایس اے ہدیٰ نے نیٹ ٹاپرس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں انسانیت اور خدمت خلق کا موقع عطا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل امتحان تو اس وقت شروع ہوتا ہے جب اس پیشہ میں مہارت، ایثار کے ساتھ خدمات انجام دینا ہوتا ہے۔ جہاں دن اور رات اپنے نہیں ہوتے‘ بلکہ انہیں مریضوں کے لئے وقف کردینا ہوتا ہے۔

 

سائنٹیفک مائنڈس کی جانب سے جناب ہدیٰ نے ٹاپرس کو نصابی کتابیں تحفے میں پیش کئے۔ جناب سید سعادت نے خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button