جنرل نیوز

سابق ناظم شہر حیدرآباد جناب حافظ محمد رشاد الدین کے والد محترم جناب محمد شفیع الدین احمد (رکن جماعت اسلامی ہند راجندر نگر) کا انتقال _امیر حلقہ و دیگر کا اظہار تعزیت

جناب محمد شفیع الدین احمد ، رکن جماعت اسلامی ہند (ریٹائرڈ چیف کیمیکل انجنیئرآئی ڈی پی ایل) ساکن راجندرنگر حیدرآباد کا 19مئی 2023 بروز جمعہ کی صبح بعمر 84 سال انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ جامع مسجد گدا بیگ گولڈن ہائیٹ کالونی راجندرنگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی

 

اور تدفین لنگر ہاوز قبرستان میں عمل میں آئی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان ڈاکٹرمحمد رفیع الدین احمد،حافظ محمد رشاد الدین (سابق ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد)،حافظ محمد فائز الدین،محمد فرزان احمد(نیوز ایڈیٹر سیاست ٹی وی)،جناب محمد رضی الدین اور6 دختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات9492026855،9849313735 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

 

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندحلقہ تلنگانہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر،سابق امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان،جناب محمد اظہر الدین،ناظم شہر ڈاکٹر محمد مبشر احمد و دیگر نے مرحوم کی رحلت پر افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے ا ور تحریک اسلامی کو ان کا نعم البدل عطافرمائے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button