ہیلت

تلنگانہ میں ملیریا ویکسین کی تیاری

حیدرآباد _ 3 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے محکمہ انڈسٹریز کے پرنسپل سیکرٹری جیش رنجن نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں جلد ہی ملیریا کی ویکسین تیار کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات آج صبح حیدرآباد میں منعقدہ جی 20 گلوبل ویکسین ریسرچ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اس وقت دنیا کی ویکسین کی پیداوار کا ایک تہائی یعنی 9 بلین ویکسین ڈوز تیار کررہاہے اور یہ صلاحیت آئندہ سال تک بڑھ کر 14 بلین ڈوز تک پہنچ جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے غیر ملکی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں قائم جینوم ویلی میں بائیوٹکنالوجی کے مثبت حالات سے فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button